Friday, March 29, 2024

مقدمہ دست اندازی، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو گرفتار

مقدمہ دست اندازی، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو گرفتار
June 19, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو گرفتار کرلیا گیا، شبیر قریشی پر خاتون سے دست اندازی کا مقدمہ درج ہے۔

پی ٹی آئی کے مظاہرے سے پہلے کراچی پولیس کی کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی گرفتار کرلیے گئے۔

اہلخانہ کے مطابق شبیر قریشی نماز فجر کیلئے گھر سے نکلے تھے،پولیس اہلکار پکڑکر لے گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں رکن اسمبلی کے گھر کے باہرپولیس موبائل اور اہلکار دیکھے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ رکن اسمبلی کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے تفصیلات معلوم کیں۔ اس موقع پر ان کاکہنا تھا سندھ پولیس فسطائیت پر اتر آئی ہے۔

سندھ میں سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم کر دی گئی ہے۔ مہنگائی مارچ کے ڈرامے کرنے والے بلاول اور انکی حکومت ہمارا احتجاج روکنے کیلئے کارروائیاں کر رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شبیر قریشی کو سائٹ بی پولیس نےایک خاتون کی درخواست پر گرفتارکیا۔ خاتون نے الزام لگایا ہےکہ شبیر قریشی نے انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور دست اندازی کی۔