سری نگر (92 نیوز) - غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض فورسز نے ضلع پونچھ میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
غیرقانونی قابض بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری ہے۔ قابض فورسز نے ضلع پونچھ میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو شہید کیا۔
آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔