Sunday, September 8, 2024

مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فورج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فورج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا
January 4, 2022 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیریوں کوشہید کیا۔

دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم حق خود ارادیت منائیں گے

دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم حق خود ارادیت منائیں گے۔ کے ایم ایس کے مطابق دنیا بھر میں ریلیوں، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ دن بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک جدوجہد کو جاری رکھنے کیلئے منایا جائے گا۔ 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔

قرارداد تنازعہ کشمیر کے حل کی بنیاد فراہم کرتی ہے، بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔