سری نگر (92 نیوز) - مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔
غیرقانونی بھارتی زیر قبضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو حراست میں لیا اور کچھ دور لے جاکر گولیاں مار کر شہید کردیا۔
گزشتہ روز ضلع راجوڑی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو گولیاں مارکر شہید کیا گیا تھا۔