Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشممیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشممیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
August 23, 2022 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) - بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج نے ضلع راجوری میں آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے راجوری میں تلاشی اور محاصرے کی ایک پُرتشدد کارروائی کے دوران نوجوانوں شہید کیا۔

اس سے قبل اتوار کو آپریشن کے دوران فوجیوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور اسے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ لائن آف کنٹرول کے قریب باڑ کے قریب اپنے مویشیوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔