Saturday, April 27, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا پچھتر واں یوم آزادی منایا گیا

مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا پچھتر واں یوم آزادی منایا گیا
August 14, 2022 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) - قابض بھارتی فوج کی پابندیاں کام آئیں نہ ریاستی دہشت گردی حوصلے پست کر سکی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا پچھتر واں یوم آزادی منایا گیا۔

کشمیریوں نے سری نگر میں سبز ہلالی  پرچم لہرا دیا ۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس نے کل بھارت کے یوم آزادی پر یوم  سیاہ منانے  اور ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

حریت رہنما کا کہنا تھا یوم سیاہ منا کر کشمیریوں کا احتجاج عالمی برادری کے سامنے لایا جائے۔ بھارت نے کشمیریوں کے خودارادیت کا جائز حق مسلسل دبا رکھا ہے۔ غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف 15 اگست کو مکمل ہڑتال اور سول کرفیو ہو گا۔ دنیا بھر کے کشمیری 15 اگست کو احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ مقبوضہ وادی کشمیر میں یوم آزادی منانے کا بھارت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ عالمی برادری کشمیریوں کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلا کر اپنا وعدہ پورا کرے۔