سری نگر (92 نیوز) - مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
ان نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے مونجھ مارگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔
بھارتی فوجیوں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کررکھا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک فوجی آپریشن جاری تھا۔