Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید
November 11, 2022 ویب ڈیسک

سرینگر (92 نیوز) - غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کپرن میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔