Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے
January 28, 2023 ویب ڈیسک

یروشلم (92 نیوز) - مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی پولیس نے 42 فلسطینی کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں بندوق برادر کے خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کے وقت یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کو دہشتگردی قرار دیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

چند روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے معمر خاتون سمیت 10 فلسیطینی شہید ہوگئے تھے تاہم امریکا اور دیگر مغربی ممالک نے اسرائیل کی مذمت اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ نہیں کیا۔