Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
August 16, 2022 ویب ڈیسک

مقبوضہ بیت المقدس (92 نیوز) - مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

جاں بحق نوجوان کے والد محمد شاہم کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اسلحے کی تلاش کے نام پر گھر پر چھاپہ مارا، اسرائیلی پولیس نے گھر میں فائرنگ شروع کردی اور گولی بیٹے کے سر میں لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پولیس نے محمد شاہم کے والد کے دعوے پر رد عمل سے گریز کیا ہے۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے محمد شاہم کے قتل کی فوری بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ پُرتشدد واقعہ ایک دن بعد پیش آیا جب ایک فلسطینی بندوق بردار نے یروشلم کے پرانے شہر میں یہودی عبادت گزاروں کو لے جانے والی بس میں سوار کم از کم آٹھ افراد کو زخمی کر دیا۔