Saturday, April 20, 2024

موٹروے پر بھیرہ ریسٹ ایریا میں احسن اقبال اور پی ٹی آئی ورکرز آمنے سامنے

موٹروے پر بھیرہ ریسٹ ایریا میں احسن اقبال اور پی ٹی آئی ورکرز آمنے سامنے
July 8, 2022 ویب ڈیسک

بھیرہ (92 نیوز) - موٹروے پر بھیرہ ریسٹ ایریا میں احسن اقبال اور پی ٹی آئی ورکرز آمنے سامنے آگئے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے احسن اقبال کے خلاف نعرے بازی کی، خواتین چور چور کے نعرے لگاتی رہیں۔

ن لیگی رہنماء احسن اقبال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایک فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جس نے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کردی، جب وہ باز نہ آئے تو لوگوں نے بھی لگا دئیے۔