Saturday, May 18, 2024

موٹروے ایم سکس میگا کرپشن اسکینڈل کا اہم کردار اسلم پیرزادہ ضمانت پر رہا

موٹروے ایم سکس میگا کرپشن اسکینڈل کا اہم کردار اسلم پیرزادہ ضمانت پر رہا
December 30, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - موٹروے ایم سکس میگا کرپشن اسکینڈل کا اہم کردار اسلم پیرزادہ ضمانت پر رہا، تمام الزامات سے انکار کردیا۔

موٹروے ایم سکس میگا کرپشن اسکینڈل، اہم اسکینڈل میں ضمانت پر رہا اسلم پیرزادہ نے محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کو بیان ریکارڈ کروادیا۔

نائنٹی ٹونیوز نے اسلم پیرزادہ کے بیان کی کاپی حاصل کرلی۔ ملزم نے تمام الزامات سے انکار کر دیا کہا کہ مرحوم مخدوم امین فہیم کے ساتھ رہے ہیں۔ ان کے انتقال کے بعد صرف حالیہ بارشوں میں لوگوں کی مدد کے لیے دو چار مہینے کے لئے مٹیاری گئے۔

ٹیم نے اسلم پیرزادہ سے صرف ایک سوال کیا کہ اگر آپ بے قصور تھے تو آپ نے حفاظتی ضمانت کیوں کرائی؟ اسلم پیرزادہ نے جواب دیا کہ میڈیا میں خبریں آنے کے بعد گھر والوں کے کہنے پر حفاظتی ضمانت کرائی۔

ذرائع کےمطابق اسلم پیرزادہ جب بیان دینےآئے توانہیں سرکاری مہمان کے طور پر ٹریٹ کیا گیا اور مکمل پروٹوکول دیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف کوئی بھی ٹھوس ثبوت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کو یہ تک معلوم نہیں تھاکہ پورا ضلع انتظامی طور اسلم پیرزادہ کے پاس رہا ہے۔ ڈی سی اور ایس ایس سمیت تمام انتظامی اور حکومتی افراد سے میٹنگز کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا سکتی تھیں۔