موٹروے ایم ون پر احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے مظاہرین کےخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (92 نیوز) - موٹروے ایم ون پر احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے مظاہرین کےخلاف راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ساتھی اہلکاروں کے ہمراء موٹروے ایم ون کی طرف یوٹرن لیا تو احتجاج جاری تھا۔ پچاس سے ساٹھ افراد نے موٹروے کو مکمل طور پر بند دونوں اطراف سے بند کیا۔ احتجاج کے باعث شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے مظاہروں کے خلاف پولیس نے 2 مقدمات درج کر لیے ۔ پہلا مقدمہ 10 نومبر کو ہونے والے احتجاج میں موٹروے ایم ون بند کرنے کے الزام پر تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا۔ ایف آ ئی آر میں پولیس نے کسی کو نامزد نہیں کیا۔