Thursday, April 25, 2024

اطالوی موٹر بوٹ ورلڈ چیمپئن کشتی درخت سے ٹکرانے سے ہلاک ہو گئے

اطالوی موٹر بوٹ ورلڈ چیمپئن کشتی درخت سے ٹکرانے سے ہلاک ہو گئے
October 3, 2016
برلن (ویب ڈیسک) اطالوی موٹر بوٹ ورلڈ چیمپئن جرمنی میں ریس کے دوران حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی میں موٹر بوٹ چیمپئن شپ جاری ہے۔ اس دوران ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔ اطالوی موٹربوٹ ورلڈ چیمپئن مازیمو روزی ریس کے دوران کشتی ٹکرانے سے ہلاک ہو گئے۔ چوبیس سالہ ورلڈ چیمپئن روزی نے ریس کے دوران کشتی موڑنے کی کوشش کی جو سیدھے دریا کے کنارے لگے درخت سے جا ٹکرائی۔ پولیس اور آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد اطالوی مازیمو روزی ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے بعد 35ویں بین الاقوامی ریس منسوخ کر دی گئیں۔