Thursday, March 28, 2024

ٹیسٹ سیریز : کپتان مصباح الحق سمیت اکثر کھلاڑی دبئی پہنچ گئے

ٹیسٹ سیریز : کپتان مصباح الحق سمیت اکثر کھلاڑی دبئی پہنچ گئے
October 5, 2016
لاہور (92نیوز) ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے کپتان مصباح الحق دبئی پہنچ گئے جبکہ اوپنر محمدحفیظ اور احمد شہزاد پیٹرنز الیون میں کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم قومی سکواڈ کا حصہ بنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز تیرہ اکتوبر سے ہوگا جس میں شرکت کے لیے کپتان مصباح الحق اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہو گئے۔ سیریز سے پہلے پیٹرنز الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین روز ہ میچ سات سے نو اکتوبر تک کھیلا جائے گا جس میں شرکت کے لیے محمد حفیظ‘ احمد شہزاد‘ افتخار احمد اور لیگ سپنر محمد عرفان بھی اسی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے۔ اس میچ میں کارکردگی کی بنیاد پر دونوں اوپنرز محمد حفیظ اور احمد شہزاد کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ ہو گا۔ پیٹرنز الیون کی قیادت فواد عالم کریں گے۔