Sunday, September 8, 2024

موسمیاتی تغیر کانفرنس میں فنڈز کے قیام کا اعلان ترقی پذیر دنیا کی جیت ہے، بلاول بھٹو

موسمیاتی تغیر کانفرنس میں فنڈز کے قیام کا اعلان ترقی پذیر دنیا کی جیت ہے، بلاول بھٹو
November 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل میں کہا کہ موسمیاتی تغیر کانفرنس میں فنڈز کے قیام کا اعلان پاکستان اور تمام ترقی پذیر دنیا کی بڑی جیت ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا پاکستان اور ترقی پذیر ممالک کے لیے یہ بڑی کامیابی ہے، موسمیاتی تغیر کانفرنس میں نقصانات کے ازالے کے فنڈ کا قیام کلیدی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اہم سفارتی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلسل لابنگ اور انتہائی کٹھن مذاکرات کے بعد کامیابی ممکن ہوئی۔ وزیر خارجہ کی سربراہی میں جی 77 اور چین نے ترقی پذیر ممالک کا معاملہ اٹھایا تھا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ترقی پذیر ممالک کے لیے نقصانات کے ازالے کی حمایت کی تھی۔