اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی مصر میں مصروفیت، شرم الشیخ میں موسمیاتی تغیر سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی، سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔
مصر کے شہر شرم الشیخ میں کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ہنگامی بنیادوں پر اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں منعقدہ شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ میں شرکت کے لئے پہنچے تو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف مصر، تاجک، انڈونیشیا کے صدور اور یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن نتائج سے بچاؤ کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے، اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔