Friday, April 26, 2024

موسمیاتی تبدیلی سے جنگ لڑنا وقت کی ضرورت بن گئی، انتونیو گوتریس

موسمیاتی تبدیلی سے جنگ لڑنا وقت کی ضرورت بن گئی، انتونیو گوتریس
September 20, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے موسمیاتی تبدیلی سے جنگ لڑنا وقت کی ضرورت بن گئی۔

انتونیو گوتریس نے سربراہان مملکت کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا خوراک کے بحران کی جانب بڑھ رہی ہے۔ افریقہ قحط سالی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر جاری مسلح تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ عالمی سطح پر کھاد کی قیمت بڑھنے سے زرعی اجناس کی کمی کا سامنا ہے۔