Saturday, May 18, 2024

موسم ٹھیک ہوتے ہی مری میں ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع ہو جائے گی، شیخ رشید احمد

موسم ٹھیک ہوتے ہی مری میں ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع ہو جائے گی، شیخ رشید احمد
January 8, 2022 ویب ڈیسک

مری (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے مری کے راستے میں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ موسم ٹھیک ہوتے ہی ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع ہو جائے گی۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید احمد مری اور گلیات میں پھنسے مسافروں کی امداد کی مانیٹرنگ کے لئے مری پہنچ گئے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا برفباری کی وجہ سے 16 سے 19 سیاحوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔ فوج ، ایف سی اور رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔ پنڈی سے آنیوالے راستے کل سے بند کیے گئے۔

شیخ رشید احمد نے کہا ایک ہزار گاڑیاں پھنسی ہیں۔ اب صرف گلڈنا اور باڑیاں کی جانب مسئلہ ہے وہاں بلڈورز اور دیگر امدادی سامان بھیج رہے ہیں۔