لاہور (92 نیوز) - لاہور سمیت مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران بارش اور سیلابی صورتحال سے 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، گوجرانوالا، منڈی بہاؤالدین اور فیصل آباد میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، سیلابی پانی سے پانچ گھروں کی چھتیں گرگئیں۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں کے قریب نقل و حمل سے گریز کریں، بچوں کو نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی سے بھی دور رکھیں، بجلی کے کھمبے اور تاروں کو چھونے سے اجتناب کریں۔