Thursday, May 2, 2024

پاک روس جنگی مشقوں پرماسکونے بھارتی اعتراضات مسترد کردیئے

پاک روس جنگی مشقوں پرماسکونے بھارتی اعتراضات مسترد کردیئے
October 12, 2016
ماسکو(92نیوز)پاکستان کے ساتھ روس کی قربتوں نے  بھارتی فوج کی راتوں کی نیندیں حرام کردیں پاک روس جنگی مشقوں پر بھارتی اعتراضات پرماسکو نے نئی دہلی کے تمام اعتراضات مسترد کردئیےجس کے بعد بھارت نے روس کو تعلقات متاثر ہونے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کو دنیا بھر میں تنہا کرنے کا خواب دیکھنے والے بھارت نے گھٹیا سفارتکاری شروع کردی۔ پاک روس جنگی مشقوں پر مودی سرکار کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے۔  ماسکو میں تعینات بھارتی سفیر پنکج سرن نے  پاکستان کے ساتھ روسی فوجی تعاون اور مشترکہ مشقوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں سے بھارت اور روس میں دوریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ روسی  صدر کے حالیہ دورہ بھارت میں اس بات  کو اٹھایا جائے گا  . بھارت کے پھدکنے پر روسی حکام نے یہ کہہ کر چپ کرادیا کہ اس طرح کی جنگی مشقیں روس دوسرے ممالک کے ساتھ بھی کرتا رہتا ہےجس پر کسی ملک کوکوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔