Tuesday, September 27, 2022

پیسز انٹرنیشنل چیمپئنز شپ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی

پیسز انٹرنیشنل چیمپئنز شپ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی
   

لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں جاری پیسز انٹرنیشنل چیمپئن شپ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہو گئی اختتامی تقریب میں ایسی رونقیں لگیں جسے کوئی بھی بھلا نہ پائے گا۔ تفصیلات کےمطابق ستارے وہ بھی اتنے سارے پیسز چیمپئن شپ کا ہوا رنگا رنگ اختتام کھلاڑی بھی شریک ہوئے اور فنکار بھی سب نے مل کر رنگ جما دیا فوجی بینڈز اور ملی نغموں کی دھنیں  اور اس پر راحت فتح علی کی مدھر آواز کیا کہنے۔ علی ظفر اور دیگر گلوکاروں نے بھی شاندار پرفارمنس دی کہ ہر کوئی جھوم اٹھا۔ پیسز چیمپئن شپ میں جسمانی اور حربی مہارت کا مظاہرہ کرنیوالے پاکستان ،چین، برطانیہ، ترکی ، نیپال، سری لنکا، سعودی عرب سمیت پندرہ ممالک کے فوجیوں کی مشترکہ پریڈ کا کیا زبردست منظر تھا۔ پاک فوج کے سپر فٹ جوانوں نے جسمانی مہارت کا مظاہرہ کیا تو اسٹیڈیم میں بیٹھے ہر کسی نے خوب داد دی۔ چیمپئن شپ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے فوجی جوانوں میں انعامات تقسیم کئے گئےسب سے زیادہ پوزیشنز دوست ملک چین کے نام رہیں۔