Saturday, April 20, 2024

مونس الہیٰ کا اسپیکر اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ، ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر گفتگو

مونس الہیٰ کا اسپیکر اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ، ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر گفتگو
February 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) رہنماء ق لیگ مونس الہیٰ کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ملک کی سیاسی، معاشی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے ق لیگ کی ملاقاتیں سیاسی عمل کاحصہ ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔

ایم کیو ایم قیادت نے بھی ق لیگ سے رابطہ کیا، خالد مقبول صدیقی اور مونس الہیٰ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے مشاورت سے چلنے کا فیصلہ کیا، مونس الہٰی سے وفاقی وزیر امین الحق کا بھی رابطہ ہوا، جس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔