Tuesday, May 7, 2024

مونس الہٰی کی عمران خان سے ملاقات، اہم فیصلے کئے

مونس الہٰی کی عمران خان سے ملاقات، اہم فیصلے کئے
December 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی کی سابق وزیراعظم عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پنجاب سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سوا گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے دو ماہ کی مہلت مانگی۔