لاہور (92 نیوز) - مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔
احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مونس الہی نے خود کو روپوش کررکھا۔ پراسکیوشن کے الزامات میں عدالت میں پیش ہونے اجتناب کررہے ہیں۔
فیصلے کے متن کے مطابق اشتہاری کی کارروائی کے لیے 30 دن کا وقت پورا ہوچکا ہے۔ عدالت مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے۔ جب تک گرفتاری نہیں ہوتی وارنٹ برقرار رہیں گے۔