لاہور (92 نیوز) - مونس الہٰی نے والد کی دوبارہ گرفتاری کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
چودھری مونس الہٰی نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس ان کے والد کو گھر لے جا رہی تھی۔ پرویز الہٰی کو گھر کی گلی میں داخل ہوتے ہی روکا اور اغوا کرلیا گیا۔ اگر عدالتی احکامات کا اسی طرح مذاق اڑانا ہے تو اس کا باضابطہ اعلان کر دینا چاہیے۔