Sunday, May 19, 2024

مونکی پاکس پھیلنے کا خدشہ، ایئرپورٹس پر بہتر انتظامات نہیں کیے جا سکے

مونکی پاکس پھیلنے کا خدشہ، ایئرپورٹس پر بہتر انتظامات نہیں کیے جا سکے
May 29, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان میں مونکی پاکس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ وفاقی وزارت صحت کی جانب سے ایئرپورٹس پر بہتر انتظامات نہیں کیے جا سکے۔

کورونا کے بعد نئی بیماری مونکی پوکس پھیلنے کے خطرات منڈلانے لگے۔ کئی ممالک میں کیسز سامنے آنے کے باوجود وفاقی حکومت خواب غفلت سے بیدار نہ ہوئی۔ وفاقی وزارت صحت نے ملکی ایئرپورٹس پر حفاظتی انتظامات کیے ہیں نہ ہی جدید آلات، ماہرامراض جلد سمیت کوئی سہولت فراہم کی ہے۔

دوسری جانب وزارت صحت سندھ متحرک ہو گئی۔ کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ڈیوٹی انجام دینے والے طبی عملے میں سے کچھ ڈاکٹرز کو تعینات کر دیا گیا۔ طبی عملے  نے جلدی امراض اور بخار میں مبتلا افراد کی اسکریننگ شروع کر دی ہے۔

ماہر امراض جلد ڈاکٹر سمعیہ جمال کا کہنا ہے کہ اس بیماری کی ابتدائی علامات  بخار اور جلد پر دانے ہونا ہیں۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں ،ماہر ڈاکٹرز سے رابطہ کرنا چاہئے۔

مونکی پوکس کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے بھی سندھ بھر کے اسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ اگر کیسز رپورٹ ہوں تو فوری قابو پایا جا سکے۔