Friday, March 29, 2024

چائنا کٹنگ کا سارا پیسہ گورنر ہاؤس سے ہوکر جاتا تھا: انیس ایڈووکیٹ

چائنا کٹنگ کا سارا پیسہ گورنر ہاؤس سے ہوکر جاتا تھا: انیس ایڈووکیٹ
October 19, 2016
کراچی(92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چائنا کٹنگ کا سارا پیسہ گورنر ہاؤس سے ہوکر جاتا تھا ۔ تفصیلات کےمطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے مصطفیٰ کمال پر تنقید کے بعد پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں نے بھی اپنی توپوں کا رخ عشرت العباد کی جانب کر دیا ہے ۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے انیس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چائنا کٹنگ کا سارا پیسہ گورنر ہاؤس سے ہوکر جاتا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ استعفیٰ دیں اور خود کو احتساب کیلئے پیش کریں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ گورنر 14سال سے گورنر ہیں وہ شہر میں ہونے والی ہر کارروائی کے ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کو پتہ تھا کہ بانی ایم کیو ایم را ایجنٹ ہیں لیکن انہوں نے اپنی زبان کیوں نہیں کھولی ۔