Friday, April 26, 2024

مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد میں بادل برس پڑے

مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد میں بادل برس پڑے
August 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مون سون کا نیا اسپیل شروع ہو گیا۔ اسلام آباد میں بادل برس پڑے۔

محکمہ موسمیات نے لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی آج مزید بارشوں کا امکان ہے۔ گزشتہ روز کی بارش کا پانی بھی تاحال سڑکوں پر جمع ہے۔ شہرقائد میں آج شیڈول انٹر کے امتحانات بائیس اگست تک ملتوی ہو گئے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔