Sunday, September 8, 2024

نواز شریف کی فضل الرحمن سے ملاقات، نون لیگ اور جے یو آئی کا ملکر چلنے پر اتفاق

نواز شریف کی فضل الرحمن سے ملاقات، نون لیگ اور جے یو آئی کا ملکر چلنے پر اتفاق
November 21, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی، نون لیگ اور جے یو آئی کا مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔

نواز شریف پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ فضل الرحمان کے گھر گئے، ملاقات میں شہبازشریف، مریم نواز اور دیگر رہنماء بھی شریک ہوئے۔

فضل الرحمان میڈیا سے گفتگو میں بولے انتخابی معاملات میں ایڈجسٹمنٹ کریں گے، پی ڈی ایم کی جماعتوں کو ساتھ رہنے کی دعوت دیتے ہیں۔ بلاول بھٹو نہیں جانتے ماضی میں کیا کچھ دیکھا اور سہا؟ پیپلز پارٹی کیخلاف انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہیں کرنا، بچے اور بڑے کی بات میں فرق ہوتا ہے، سیاست بچوں کے حوالے نہیں ہونی چاہیے۔

امیر جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اب متنازعہ الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، کسی بھی پارٹی کو اس کے حق سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔