Sunday, September 8, 2024

مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس کی آڈیوز لیک ہونا انتہائی تشویشناک قرار دیدیا

مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس کی آڈیوز لیک ہونا انتہائی تشویشناک قرار دیدیا
September 25, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی وزیراعظم ہاؤس کی آڈیوز لیک ہونا انتہائی تشویشناک قرار دے دیا۔

سربراہ جے یو آئی نے وزیراعظم سے ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

مولانا فضل الرحمن مزید بولے ٹرانس جینڈر بل میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے، ایک دو روز میں ترمیمی ایکٹ سینیٹ میں پیش کردیں گے، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کو دیوالیہ کرنا تھا ہم نے پورا نہیں ہونے دیا۔