Thursday, April 25, 2024

مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ
October 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے آمادگی ظاہر کردی ہے، سمری بھی تیار کرلی گئی۔ پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ مشاورت میں بھی حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب جے یو آئی نے بلوچستان حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کہتے ہیں جو شرائط حکومت میں شامل ہونے کیلئے دی تھیں، وہ نہیں مانی گئیں۔