Thursday, March 28, 2024

مولانا فضل الرحمٰن کی چودھری برادران سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی درخواست

مولانا فضل الرحمٰن کی چودھری برادران سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی درخواست
February 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن کی چودھری برادران سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی درخواست کر دی۔

مولانا فضل الرحمٰن چودھری برادران سے جواب لینے دوبارہ ان کے گھر پہنچ گئے۔ مولانافضل الرحمٰن نے چودھری برادران سے ملاقات کر کے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کی درخواست کر دی۔ چودھری شجاعت نے مولانا فضل الرحمٰن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مولانا صاحب آپ نے خوب سیاسی محاذ گرم کر رکھا ہے۔ مولانا  فضل الرحمٰن بولے چودھری صاحب اب اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے چودھری برادران کو اپوزیشن کے ساتھ معاملات اور وعدوں پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ چودھری بردران نے ایک بار پھر دو دن کا وقت مانگتے ہوئے مولانا کو  یقین دہانی کرائی کہ آصف زرداری سے ملاقات کے بعد اپنے فیصلوں کو حتمی شکل دیں گے۔ گیارہ ارکان قومی اسمبلی سے رابطہ ہے ان کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے وفاقی وزیر مونس الہٰی گھر میں موجود ہونے کے باوجود ملاقات میں شریک نہ ہوئے۔