Thursday, March 28, 2024

مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی موسٰی خان نیب عدالت سے بری

مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی موسٰی خان نیب عدالت سے بری
July 2, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی موسٰی خان نیب عدالت سے بری ہوگئے۔

عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا نیب ریفرنس میں لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکا، نیب نے موسٰی خان کو 2020 میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا۔

نیب نے موسٰی خان سمیت 4 افراد کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا۔