Thursday, May 2, 2024

مولانا فضل الرحمٰن کا اپوزیشن ارکان کو عشائیہ، 200 سے زائد ارکان کی شرکت

مولانا فضل الرحمٰن کا اپوزیشن ارکان کو عشائیہ، 200 سے زائد ارکان کی شرکت
April 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن ارکان کو عشائیہ دیا، جس میں 200 سے زائد ارکان نے شرکت کی۔

مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے عشائیہ سندھ ہاؤس میں دیا گیا، اس موقع پر بلاول بھٹو نے ایم این ایز کو ریڈزون سے باہر نہ نکلنے، پارلیمنٹ لاجز یا سندھ ہاؤس میں ہی رہنے کی ہدایت کی۔

فضل الرحمن نے ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس میں شناختی کارڈ اور قومی اسمبلی کارڈ ساتھ رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔