Friday, March 29, 2024

موجودہ صورتحال میں قبل ازوقت انتخابات ملک کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو

موجودہ صورتحال میں قبل ازوقت انتخابات ملک کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو
December 20, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بلوم برگ کو انٹرویو میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں قبل ازوقت انتخابات ملک کے مفاد میں نہیں۔ عمران خان بلا جواز احتجاج سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ واشنگٹن جاری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی کامیابی پر فخر ہے۔ پاکستان کی قومی ترقی میں ان کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہیں۔ ہمارے متحرک تارکین وطن مضبوط پاک امریکہ تعلقات کا اثاثہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کی اپنے دورہ امریکا میں امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکن سے ملاقات بھی متوقع ہے جہاں بلاول بھٹو زرداری بھارتی دہشت گردی پر مبنی ڈوزیر اعلیٰ امریکی حکام کو پیش کریں گے۔ وزیر خآرجہ واشنگٹن کے انتہائی بااثر تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے بھی خطاب کریں گے۔ اسکے علاوہ زرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ پاکستان کی معاشی صورتحال پر آئی ایم ایف کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔