Saturday, September 21, 2024

موجودہ حکومت نے نیب ترامیم کر کے چوری کو قانونی کر دیا، شبلی فراز

موجودہ حکومت نے نیب ترامیم کر کے چوری کو قانونی کر دیا، شبلی فراز
December 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کا کہنا ہے موجودہ حکومت نے نیب ترامیم کر کے چوری کو قانونی کر دیا۔

 سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور سہولت کاروں نے پورا تعاون کیا۔ عوام کا پیسہ چوری کر کے ذاتی اثاثے بنائے گئے اور اب سات ماہ میں سسٹم کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ جس جلدبازی میں یہ حکومت ہم پر مسلط کی گئی اس نے جلدی میں نیب ترامیم کرکے چوری کو پروٹیکشن دیدی۔ ایک مخصوص ٹولے کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

 شبلی فراز بولے کسی معاشرے میں اگر برائی کرنے والے کو سزا نہیں دی جاتی تو نظام تباہ ہو جاتا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ 30 سال میں ملکی وسائل کی لوٹ مار کی گئی۔ دیکھ رہے ہیں کہ این آر او کے بعد آنیوالے ٹولے نے تحفظ دیا۔ ایک دوسرے پر کئے گئے کیس معاف کرا دیئے گئے۔ نیب احتساب کے عمل کو نافذ کرنیوالا ادارہ حکمرانوں کے گھر کی لونڈی بن گیا۔