Friday, March 29, 2024

موجودہ حکومت کی 5 ماہ کی اقتصادی کارکردگی، تمام اعشاریے تنزلی کا شکار، گیلپ سروے

موجودہ حکومت کی 5 ماہ کی اقتصادی کارکردگی، تمام اعشاریے تنزلی کا شکار، گیلپ سروے
November 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - موجودہ حکومت کی پانچ ماہ کی اقتصادی کارکردگی میں تمام اعشاریے تنزلی کا شکار ہوگئے۔ 

گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق بیروزگاری میں ساڑھے 22 فیصد اضافہ ہوا۔ جی ڈی پی کی گروتھ میں کمی ہوگئی، جو 6 فیصد سے صفر اعشاریہ ایک فیصد ہوگئی۔ قرضوں کی واپسی کی استعداد بھی کم ہوگئی۔ ٹیکسٹائل کی صنعت زوال پذیر ہوگئی، 15 فیصد تک کمی آچکی۔ آئی ٹی ایکسپورٹ بھی 21 فیصد تک گھٹ گئی۔

ڈالر کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بینکوں کے ذریعے رقوم کی ترسیل میں 8 فیصد کمی آئی، یہ رقوم 10.6 ارب ڈالر سے کم ہوکر 9 ارب 90 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔ مشینری کی امپورٹ میں 48 فیصد کمی ہوئی۔

موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بی تھری سے سی اے اے ون کردی۔ فچ نے ریٹنگ بی مائنس سے سی سی سی پلس کردی۔