Wednesday, April 24, 2024

موجودہ حکمرانوں پر سنگین مقدمات کے باوجود اوپر بیٹھی طاقتیں فیصلہ نہیں ہونے دیتیں، عمران خان

موجودہ حکمرانوں پر سنگین مقدمات کے باوجود اوپر بیٹھی طاقتیں فیصلہ نہیں ہونے دیتیں، عمران خان
May 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ موجودہ حکمرانوں پرسنگین مقدمات کے باوجود اوپربیٹھی طاقتیں ان کے خلاف فیصلہ نہیں ہونے دے رہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کردیا گیا ہے جو پوری قوم کی توہین ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کو پاکستان کے میرجعفراورمیرصادق نے مل کرکامیاب بنایا۔

پی ٹی آئی کےچیئرمین نے کہا کہ وہ بیس مئی کے بعد اسلام آباد لانگ  مارچ کی کال دیں گے، لانگ مارچ  تاریخی ہوگا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا خطاب سننے کے لیے یوکے،جرمنی اورسپین سیمت یورپ کے کئی شہروں میں بڑی بڑی سکرینیں نصب کی گئیں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے یہ خطاب سنا۔

عمران خان کا خطاب سننے کے لیے لاہوراورکراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں بھی سکرینیں نصب کی گئیں جہاں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ کارکن بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔