Monday, May 6, 2024

پروفیسر کا بائیو مکینک ٹیسٹ 17 نومبر کو ہوگا

پروفیسر کا بائیو مکینک ٹیسٹ 17 نومبر کو ہوگا
November 9, 2016
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پروفیسر کے نام سے مشہور کرکٹرز محمد حفیظ کا باولنگ ٹیسٹ سترہ نومبر کو کارڈف میں ہوگا ۔ تفصیلات کےمطابق محمد حفیظ نے ایک بار پھر اپنے باولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے پر تول لئے ہیں ۔محمد حفیظ نے اپنا باولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 17 نومبر کو دینا ہے جس کیلئے انہوں نے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔محمد حفیظ نے اپنے فٹنس بحال ہونے پر پی سی بی سے کہا تھا کہ آئی سی سی کی منظورشدہ لیبارٹری سے بائیو مکینک ٹیسٹ کی درخواست کی جائے ۔