Friday, May 3, 2024

موڈیز نے پاکستان کا اسٹیٹس مستحکم سے منفی کردیا

موڈیز نے پاکستان کا اسٹیٹس مستحکم سے منفی کردیا
February 28, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - عالمی ریٹنگ ادارے موڈیز نے پاکستان کا اسٹیٹس مستحکم سے منفی کردیا۔

عالمی ریٹنگ ادارے موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ جاری کردی، موڈیز نے پاکستان کا اسٹیٹس مستحکم سے منفی کردیا۔ پاکستان کی ریٹنگ  سی اے اے ون سے سی اے اے تھری کردی گئی۔

پاکستان کی ریٹنگ  گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائرکی وجہ سے منفی کی گئی، بڑھتا ہوا امپورٹ  بل اور ٹیکس کلیکشن کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے بھی ریٹنگ منفی کی گئی۔

ان عوامل کی وجہ سے پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کے خدشات برقرار ہیں۔ آئی ایم ایف کی ایماء پر حکومت کی طرف سے کچھ اقدامات کئے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف سے ملنے والے فنڈز کی وجہ سے ڈیفالٹ کا خطرہ ختم ہوسکتا ہے۔