Thursday, April 25, 2024

مودی سرکار پاکستان مخالفت میں آگ بگولا، پاکستان کے کئی سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیئے

مودی سرکار پاکستان مخالفت میں آگ بگولا، پاکستان کے کئی سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیئے
June 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مودی سرکار پاکستان مخالفت میں آگ بگولا ہو گئی۔ ہندوستان کے صارفین کے لیے پاکستان کے کئی سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیئے گئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانی سفارتخانہ ایران، ترکی، مصر، مستقل مشن نیویارک کے انڈیا میں ٹویٹر اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے ہیں۔ بہت سے دیگر اکاؤنٹس بھی ایسے ہیں جن تک انڈین صارفین کی رسائی روک دی گئی۔ ہندوستان میں آزادی اظہار، معلومات تک رسائی کی جگہ کم ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی قابل اطلاق بین الاقوامی اصولوں کی پابندی کرنی چاہیے۔ سماجی رابطے کا پلیٹ فارم ٹویٹر ہمارے اکاؤنٹس تک فوری رسائی بحال کرے۔ تقریر اور اظہار رائے کی جمہوری آزادیوں کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔