مودی سرکار کی آشیرباد، انتہا پسند کھلم کھلا مسلمانوں، دیگر اقلیتوں کو دھمکانے لگے
اسلام آباد (92 نیوز) - مودی سرکار کی آشیرباد، انتہا پسند کھلم کھلا مسلمانوں، دیگر اقلیتوں کو دھمکیاں دینے لگے۔
ہندوستان میں بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی نے اقلیتوں کا جینا دو بھر کردیا۔ بھارت میں انتہا پسند کھلم کھلا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو دھمکانے لگے۔
بی جے پی کی کھلے عام اقلیتوں کو دھمکی مودی کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ صرف مسلم اقلیت ہی نہیں بلکہ سکھ اور عیسائی برادری بھی مودی سرکار کے عتاب کا نشانہ بن رہی ہے۔ نہ مسجد چھوڑی اور نہ ہی گرجا گھر۔۔۔جس کو جب دل کیا آگ لگادی۔
گاؤ ماتا کے نام پر مسلمانوں کا خون بہانا، ہندؤ انتہا پسندوں کا معمول بن چکا ہے۔ بی جے پی رہنماء آدیہ یوگی کے مطابق مسلمان اور ہندو کبھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ کہا اگر کوئی ہندوؤں کو للکارے گا اس کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں۔
اقتدار کے نشے میں چور مودی نے بھارت کو نفرت اور انتہا پسندی کی ایک ایسی آگ میں جھونک دیا جس کا نتیجہ بہت جلد اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور ہونے کی صورت میں سامنے آئے گا۔