Friday, May 17, 2024

مودی مقبوضہ کشمیر میں ڈرامے کرنے کی کوشش کررہا ہے، بلاول بھٹو

مودی مقبوضہ کشمیر میں ڈرامے کرنے کی کوشش کررہا ہے، بلاول بھٹو
May 23, 2023 ویب ڈیسک

باغ آزادکشمیر (92 نیوز - وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا مودی مقبوضہ کشمیر میں ڈرامے کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ہم شہداء کے وارث ہیں، یہ شہداء کی سرزمین ہے۔

باغ آزادکشمیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باغ کے عوام نے مودی کی جی 20 کانفرنس کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جب تک کشمیر کے عوام کو ان کا حق نہیں ملتا، یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے ہرفورم پر پہلے کشمیر کی بات کی ہے، مودی کی کشمیر میں ڈرامہ کی کوشش پر آزاد کشمیر کے عوام احتجاج کررہے ہیں۔ آج پہلی مرتبہ بطور وزیرخارجہ آپ سے مخاطب ہوں، سیاسی جماعتوں میں اختلاف ہوسکتا ہے، جب ملک سے باہرجاتا ہوں آپ کی نمائندگی کرتا ہوں۔ یو این او میں اسلام آباد کے ساتھ مظفرآباد کی بھی نمائندگی کرتا ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردوں سے دنیا تسلیم کرچکی ہے، کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے۔ تیسری نسل سے کشمیر کے حق کے لیے لڑ رہا ہوں۔ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آچکا، دنیا تسلیم کرچکی مسئلہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے۔

وزیرخارجہ بولے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں اس لیے گیا، بھارت کے لیے کھلا راستہ نہیں چھوڑنا نہیں چاہتا تھا۔ مودی قصائی کو قصائی کہنے پر بھارت اعتراض کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی نعرہ ہے ’’ رائے شماری، رائے شماری۔