lahore (92 News) - بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اقوام متحدہ آمد پرکشمیریوں اور سکھوں نے مودی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کشمیر کی آزادی اور خالصتان کے قیام کیلئے نعرے لگائے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ آمد پر احتجاجی مظاہرے کا اہتمام فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی جانب سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کی حیثیت کیا؟
نریندر مودی کے خلاف مظاہر ے میں شرکاء نے خالصتان کے جھنڈے تھامے، کشمیر کی آزادی اور خالصتان کے قیام کے نعرے لگائے، شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت نے سکھوں سمیت اقلیتوں پر ظلم ڈھائے ہیں۔ سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں پر مودی حکومت نے زمین تنگ کر رکھی ہے۔
چیئرپرسن فرینڈز آف کشمیر غزالہ حبیب سمیت دیگر نے کہا کہ
کشمیر کی آزادی تک تحریک جاری رہے گی۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ مودی حکومت سے خالصتان اور کشمیر لے کر رہیں گے۔