Friday, May 17, 2024

مودی کا جی 20 ڈرامہ بری طرح ناکام، کشمیریوں کا اجلاس کا بائیکاٹ، شٹرڈاؤن ہڑتال

مودی کا جی 20 ڈرامہ بری طرح ناکام، کشمیریوں کا اجلاس کا بائیکاٹ، شٹرڈاؤن ہڑتال
May 23, 2023 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) - مودی کا جی 20 ڈرامہ بری طرح ناکام، کشمیریوں کی جانب سے اجلاس کا مکمل بائیکاٹ، شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا سماں ہے۔ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے زبردستی دکانیں کھلوانے کی کوشش کی گئی۔

مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔ جی 20 اجلاس مقبوضہ علاقے میں منعقد کروانے کے تناظر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے دی جانے والی کال پر کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مکمل مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا سماں ہے۔

سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے تقریب کے ارد گرد بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز، ایلیٹ نیشنل گارڈز اور میری کمانڈوز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

سری نگر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج اور پولیس نے دوکانداروں کو طلب کر کے دوکانیں کھولنے کی ہدایت کی اور عمل نہ کرنے پر سخت نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

بھارتی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تاجروں نے گروپ 20 اجلاس منعقد کرنے کیخلاف مکمل شٹر ڈاؤن کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔