مودی کا بھارت ماحولیاتی تباہی کی علامت بننے لگا
نئی دہلی (92 نیوز) - مودی کا بھارت ماحولیاتی تباہی کی علامت بننے لگا۔ سانس لینا بھی دشوار ہو گیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسموگ خطرناک حد سے بھی اوپر پہنچ گئی۔ حکومت نے پرائمری اور مڈل اسکول غیرمعینہ مدت تک بند کر دئیے ۔ ڈیزل ٹرکوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 400 کی سطح عبور کر گیا ۔
سانس لینے میں تکلیف اور آنکھوں، ناک اور گلے میں جلن کے کیسز بڑھ گئے۔ ماہرین کے مطابق دنیا کے سب سے آلودہ دارالحکومت کی آب و ہوا صحت کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔