Friday, April 19, 2024

مودی حکومت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کے گیٹ پر بھارتی جھنڈا چپکا دیا

مودی حکومت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کے گیٹ پر بھارتی جھنڈا چپکا دیا
August 4, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) - بھارتی انتہاپسند حکومت کی اخلاقی پستی کا ایک اور مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ مودی حکومت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کے گیٹ پر بھارتی جھنڈا چپکا دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے دفتر پر مودی سرکار کے حکم پر سندیپ ماوا کی سربراہی میں ہندوانتہاپسندوں نے زبردستی جھنڈا لگایا۔ بھارتی وزیراعظم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی پروفائل تصویر کو ترنگا میں تبدیل کر دیا اور شہریوں سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کی ہے۔ جموں و کشمیر پر غیرقانونی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں حریت قیادت کو بھی جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔