Friday, April 26, 2024

انڈیا نے پاکستان کا موسٹ فیورڈ نیشن سٹیٹس ختم کرنے پر غور شروع کر دیا

انڈیا نے پاکستان کا موسٹ فیورڈ نیشن سٹیٹس ختم کرنے پر غور شروع کر دیا
September 27, 2016
لاہور (92نیوز) خنجر اٹھے گا نہ تلوار تم سے یہ بازو مرے آزمائے ہوئے ہیں۔ پاکستان کوسبق سکھانے کی دھمکیاں دینے والے مودی کو داخلی اور خارجی محاذ پر پسپائی اور خفت کا سامنا ہے۔ مودی نے پہلے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی اورپاکستان کاموسٹ فیورڈ نیشن کا درجہ ختم کرنے کا اعلان کیا لیکن میڈیا میں خبر آتے ہی بھارتی حکام نے اس کی بھی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اڑی حملے کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی مداخلت کا واویلا شروع کر دیا اور پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیاں دینے لگا۔ نریندر مودی نے پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا اعلان کیا تو فوجی کمانڈروں نے کسی بھی طالع آزمائی سے گریز کا مشورہ دیا۔ جنگی آپشن سے پسپائی کے بعد سندھ طاس معاہدہ توڑنے کا سوچا لیکن فوراً ہی اس سے بھی پیچھے ہٹ گیا لیکن پاکستان سے تصادم کی سوچ نہ بدلی کیونکہ مودی کا اقتدار ہی پاکستان مخالف نعروں کا مرہون ہے۔ ان دونوں محاذوں پر پسپائی کے بعد مودی کے ووٹر اور مخالف دونوں ہی مودی کوطعنے دے رہے ہیں کہ الیکشن میں تو نعرہ تھا پاکستان کے ساتھ لڑائی کے لیے 56 انچ کی چھاتی چاہئے۔ اب وہ 56 انچ کی چھاتی اور چوڑا سینہ کہاں گیا۔ اس پر نئی چال سوجھی کہ پاکستان کو تجارتی حوالے سے دیاگیا موسٹ فیورڈ نیشن یا پسندیدہ ملک کا درجہ ختم کرنے کی بڑ ہانکی۔ بھارتی میڈیا میں جمعرات کو اجلاس بلانے کی خبر آتے ہی بھارتی وزارت تجارت نے اس کی تردید کر دی اور صاف کہہ دیا کہ پاکستان کا موسٹ فیورڈ نیشن کا درجہ ختم کرنے کی سرے سے کوئی تجویز ہی نہیں کیونکہ وزارت تجارت جانتی ہے کہ ڈبلیوٹی اے کے رکن کی حیثیت سے وہ پاکستان کا درجہ ختم نہیں کرسکتا۔ اہم بات یہ ہے کہ بھارت نے پاکستان کی منڈیوں میں اپنا مال بیچنے کے لیے 1996ءمیں پاکستان کو موسٹ فیورڈ نیشن کا درجہ دیا تھا لیکن پاکستان نے ابھی تک بھارت کو یہ درجہ بھی نہیں دیا۔