Friday, April 26, 2024

بھارتی وزیراعظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ایکٹر ہی نہیں بلکہ ڈائریکٹراور پروڈیوسر بھی ہیں : بھارتی صحافی

بھارتی وزیراعظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ایکٹر ہی نہیں بلکہ ڈائریکٹراور پروڈیوسر بھی ہیں : بھارتی صحافی
October 4, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک)مودی کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف بھارت میں بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ایک بھارتی صحافی نے مودی کی انتہا پسندی کا پردہ چاک کرتے ہوئےکہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایکٹر ہی نہیں ڈائریکٹر اور پروڈیوسربھی ہےجبکہ ایک بھارتی شاعر نے مودی کی شان کی قصیدہ گوئی کرکے اس کی اچھی خاصی درگت بنا دی۔ تفصیلات کےمطابق نریندر مودی کی انتہا پسندی  اورجنگی جنون اس قدر بڑھ چکا ہے کہ اس کے خلاف اب اس کے اپنے لوگ بھی اٹھ کھڑے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف بھارت کے مسلمانوں میں بھی غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔اس کا اظہار حال ہی میں ہونے والے ایک مشاعرہ میں بھی کیا گیا۔جس میں شاعر نے مودی کی  پاکستان مخالف پالیسیوں کو طنز کا نشانہ بنایا تو ہزاروں افراد نے خوب داد دی ۔ ادھربھارتی صحافی  اجیت ساہی نے امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی میں نریندر مودی کی انتہا پسندی اور ظالمانہ سوچ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ مودی کو بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا صرف ایکٹر نہیں کہا جا سکتا بلکہ وہ اس ظلم و ستم کا ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی ہے۔ بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں اس وقت جو ظلم و بریت کا بازارگرم ہے اس میں بھارتی وزیراعظم کی انتہا پسندانہ ذہنیت کا بہت  زیادہ عمل دخل ہے۔